حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 11 ژوئن , 2022 خبر کا مختصر لنک :

قندھار کی عوام کا امریکہ مخالف احتجاج

آریانانیوز: قندھار کی عوام نے امریکہ کی جانب سے افغانستانی اثاثوں پر قبضے، اور اس قبضے کے نتیجے میں ہونے والے انسانی بحران میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو آزاد کرے۔


قندھار میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کو ان تمام نقصانات کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے جو اس نے افغانستانی عوام کو پہنچائے ہیں۔ انہوں نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں ۲۰ سالہ جنگ، جو امریکی قیادت میں لڑی گئی تھی، کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرے۔

افغانستانی اثاثے ضبط کرنے کے امریکی فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے زور دیا کہ یہ فیصلہ افغانستانی عوام کے لیے ناقابل قبول ہے، اور امریکا سے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ سال، کابل کے سقوط کے بعد، امریکی حکومت نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بہانے افغانستان کے تمام اثاثے اور ملک میں موجود زرمبادلہ کے ذخائر پر قبضہ کر لیا تھا۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں