حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 30 ژوئن , 2023 خبر کا مختصر لنک :

فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ھبت اللہ اخونزادہ

افغان طالبان کے سربراہ ملا ھبت اللہ اخونزادہ نے عید قربان کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔


انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ صہیونی حکومت کو مظالم سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں طالبان کے امیر نے مسلمانوں کو عید قربان کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی حکومت فلسطین کے نہتے عوام مخصوصا عورتوں اور بچوں پر مظالم کی انتہا کررہی ہے۔ عالمی برادری اس حوالے سے اپنی زمہ داری ادا کرے اور غاصب صہیونیوں کو بربریت سے روکے۔

ملا ھبت اللہ نے سوڈان کے عوام اور حکومت سے بھی اپیل کی کہ اختلافات اور خانہ جنگی کو ختم کرکے اتحاد اور صلح کے لیے کوششیں کریں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں