پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک سے غیر قانونی مہاجرین کی بے دخلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں مشکوک افراد کی شناخت کے لئے کاروائی کررہی ہیں۔
نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت نے مختلف شہروں میں غیر قانونی پناہ گزینوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق غیر قانونی مہاجرین کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے گا اس حوالے سے غیر قانونی مہاجرین کی شناخت میں مدد دینے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
کہا جاتا ہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران پاکستان میں افغان مہاجرین کے لئے سخت حالات درپیش ہیں۔