آریانانیوز: وزارت امر بالمعروف طالبان نے "اسلامی حجاب" کے نام سے ایک نشست میں اس ہدایت کا اعلان کیا ہے۔
اس ہدایت کے مطابق خواتین کو اپنے چہرے ڈھانپنا ضروری ہوگا۔
وزارت امر بالمعروف طالبان نے کہا ہے کہ اگر کوئی خاتون حجاب کی پابندی نہیں کرتی ہے تو اسے پہلی مرتبہ نصیحت کی جائے گی اور خبر دار کیا جائے گا، دوسری مرتبہ طلب کیا جائے گا، تیسری مرتبہ تین دن قید ہوگی، اور چوتھی مرتبہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے: وہ خواتین جو سرکاری اداروں میں کام کرتی ہیں اور حجاب کی پابندی نہیں کرتی ہیں انہیں ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔