افغانستان کی نگران حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے کرغیز حکومت کے فیصلے کی تعریف کی اور اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم قدم بین الاقوامی برادری کی افغانستان کے حقائق کے بارے میں بڑھتی ہوئی تفہیم اور طالبان کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لئے ممالک کی آمادگی کی عکاسی کرتا ہے۔
افغانستان کے حکمراں ادارے کی وزارت خارجہ کا ماننا ہے کہ اس فیصلے سے دیگر ممالک کے ساتھ افغانستان کے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔