افغان نیشنل ٹیلی ویژن نے امریکی جرائم پر مشتمل دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان کے قومی ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے کیے جانے والے جرائم کے بارے میں دستاویزی فلم ‘گرم سیر’ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
قبل ازیں طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت عتیق اللہ عزیزی نے ایک کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج کی جانب سے کیے جانے والے جرائم کے بارے میں اطلاعات اور دستاویزات جمع کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے ستمبر 2021 میں امریکی فوج نے بین الاقوامی رائے عامہ کے دباؤ اور دو میڈیا تحقیقات کے بعد پیش کیے گئے ٹھوس شواہد کے بعد اعتراف کیا کہ افغانستان میں ہونے والا مہلک حملہ ‘ایک المناک غلطی’ تھی۔
یہ حملہ اگست کے اواخر میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔
دوسری جانب افغانستان کی 20 سالہ جنگ میں امریکہ نے خوفناک جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے لیکن واشنگٹن اور پینٹاگون اکثر انہیں تسلیم کرنے سے انکار اور سچائی چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔