انسانی حقوق کی عالمی تنظیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال گزرنے کے بعد بھی طالبان نے انسانی حقوق کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا۔
بین الاقوامی تنظیم نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم اور کام تک رسائی کے حق کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی کے حق پر بھی زور دیا۔
یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے دو سال بعد بھی لڑکیوں اور خواتین پر کئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔