حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 10 آگوست , 2021 خبر کا مختصر لنک :

طالبان بتدریج کمزور ہو رہے ہیں: روس

روس کے نائب وزیر برائے پریس اور انفارمیشن، الیگزینڈر وکینٹوف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملے بتدریج کمزور ہوتے جارہے ہیں اور ان کو بڑے شہروں پر قبضہ کرنے کے لیے وسائل کے فقدان کا سامنا ہے۔


روسی وزارت خارجہ کے اس عہدیدار نے کہا: طالبان کے پاس دارالحکومت کابل سمیت دیگر بڑے شہروں پر قبضہ کرنے اور اس قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے وسائل نہیں ہیں۔ ان کے حملے آہستہ آہستہ کمزور ہوتے جارہے ہیں۔

وکینٹوف نے گزشتہ ماہ طالبان کے قبضے میں لیے گئے کچھ شہروں پر دوبارہ کنٹرول حاصل ہونے کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں کے قریب طالبان کی سرگرمیاں نمایاں رہی ہیں۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس افغانستان امن مذاکرات کو مضبوط بنانے کی خاطر اپنا دباؤ جاری رکھے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے عمل کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا اور کچھ علاقے انکے قبضے میں آ گئے۔

طالبان کے حملوں اور پیش قدمی کا سیکورٹی فورسز، دفاعی قوتوں، اورعوامی مقاومتی قوتوں نے مقابلہ کیا۔ افغانستانی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران تقریبا ۳۰ شہروں کو طالبان کے کنٹرول سے آزاد کرایا ہے، جس میں طالبان کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں