روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
ماریا زخارووا نے مزید کہا کہ داعش افغانستان میں طالبان کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی عناصر کے ذریعے وسطی ایشیا میں عدم استحکام پھیلانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کسی مخصوص ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ بعض غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں افغانستان میں داعش کو معاشی امداد فراہم کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ تقریبا دو ہفتہ قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے تاجکستان کے دورے کے دوران کہا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش اور القاعدہ کی حمایت کررہا ہے۔