حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 8 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

برطانوی فوج اسپیشل فورسز کا طالبان سے بچنے کے لئے خواتین کے لباس کا استعمال

ڈیلی سٹار کے مطابق، افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز چالاک حکمت عملی کے ساتھ افغانستانی خواتین کے روایتی لباس استعمال کرتے ہوئے طالبان کی چوکیوں سے گزرنے میں، اور کابل پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔


برٹش ایئر فورس اسپیشل فورسز (ایس اے ایس)، جن کی افغانستان میں ۲۰ سے زائد فوجی ہیں، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد اور طالبان کے حملوں میں شدت کے بعد انہیں کابل واپس آنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق، انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ ملک کے جنوب، جہاں وہ اپنے خفیہ مشن کے لیے تعینات تھے، وہاں سے ان کو لے جانے کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں ہے۔

ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی فضائیہ کا خصوصی یونٹ مہینوں سے افغانستان میں خفیہ جاسوسی مشن پر تھا جب اچانک سب کچھ بدل گیا۔ ان سے کہا گیا کہ وہ آپریشن منسوخ کر دیں اور فوری طور پر کابل منتقل ہونے کی تیاری کریں۔

خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی فوج کے خصوصی یونٹ، جن کا شعار ہے “کس میں ہمیں شکست دینے کی ہمت ہے”، اپنا بیشتر فوجی سامان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کابل جانے کے لیے پانچ ٹیکسیاں خریدیں۔

کچھ چوکیوں سے گزرنے کے لئے انہیں انسداد دہشت گردی پولیس کی مدد کی ضرورت پڑی؛ دوسری چوکیوں پر انہوں نے چالاکی کے ساتھ افغانستانی خواتین کے روایتی لباس پہنے اور شناخت سے بچنے کے لیے اپنے چہروں کو برقعوں سے ڈھانپ لیا۔

ذرائع نے بتایا: ان خصوصی افواج نے اپنا زیادہ تر سامان وہیں چھوڑ دیا، اورصرف کچھ اسلحہ اور گولہ بارود کا سامان لے کر اپنے آپ کو برقعوں سے ڈھانپ لیا۔
اس طرح، ٹیکسیوں پر طالبان کا جھنڈا لہراتے ہوئے اور افغانستانی خواتین کے روپ میں اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کی جلد بازی میں خروج کے بعد، طالبان گزشتہ ماہ افغانستانی دارالحکومت کابل میں داخل ہوئے، اور افغانستانی صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو کر اقتدار کو طالبان کے ہاتھوں چھوڑ گئے۔ اشرف غنی کے جانے کے بعد کچھ ممالک نے کابل میں اپنے سفارت خانے بند کر دیے ہیں اور ایک کے بعد ایک اپنی افواج اور شہریوں کو افغانستان سے نکال رہے ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں