روسی وزارت خارجہ کے ایشیائی شعبے کے ڈائریکٹر ضمیر کابلوف کا کہنا ہے کہ امریکہ ابھی تک اپنی شکست اور افغانستان سے فرار کو برداشت نہیں کرسکا ہے اور اب مختلف طریقوں سے اس شرمندگی کا بدلہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
افغانستان کے لیے پوٹن کے خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے کچھ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں برسراقتدار آنے والے طالبان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں امریکہ کی جانب سے انتقام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں شامل ہیں۔
کابلوف نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ شمالی افغانستان میں امریکی اور برطانوی افواج نے داعش کا دہشت گرد گروپ تشکیل دیا ہے۔