حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 24 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امریکہ، افغانستان میں اپنی شکست فاش کو تسلیم کرے: روس

آریانانیوز: واشنگٹن میں روس کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے کھربوں ڈالر ضائع ہوئے ہیں اور افغانستان میں امریکی فوجی مہم ایک المیہ ہے۔


افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء کے آخری مرحلے کے ایک برس مکمل ہونے پر واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے اپنے پیغام کے طور پر ایک بیانیہ جاری کیا، جس میں لکھا ہے کہ امریکی حکام کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ افغانستان کی جنگ ان کی شکست فاش کے ساتھ ختم ہوئی اور اس جنگ سے مصائب اور افغانستان کے لوگوں کو دلائی گئی جھوٹی امیدوں کے خاتمے کے سوا اور کچھ حاصل نہیں ہوا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ انخلاء کے ایک سال بعد افغانستان میں انسانی تباہی رونما ہو رہی ہے۔

روسی سفارت خانے نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا ہے کہ افغانستان میں امریکی 20 سالہ فوجی مہم ایک سال قبل ختم ہوگئی۔ امریکی تاریخ کی اس طویل ترین جنگ کے نتائج انتہائی افسوسناک ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں