حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 12 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

امراللہ صالح: طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ فوت ہو چکے ہیں

سابقہ افغانستانی نائب صدر کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے رہنما ملا ہبت اللہ فوت ہو چکے ہیں اور اب پاکستانی انٹیلی جنس سروس (آئی ایس آئی) ان کے فرائض انجام دے رہی ہے۔


صالح نے اس دعوے کے علاوہ اپنے ٹوئٹر پیج پر یہ بھی لکھا کہ کچھ طالبان اہلکار ڈیورنڈ لائن کے ساتھ کہیں کھڑے ہو کر، پاکستان کی طرف سے لگائی گئی باڑ کے ٹکڑوں کو ہٹاتے ہوئے ویڈیو بنا رہے ہیں۔

ان کے مطابق افغانستان پاکستان سرحد پر لگائی گئی حالیہ باڑ، آئی ایس آئی کی جانب سے طالبان کو قومی شناخت کا احساس دلانے کی ایک کوشش ہے۔

افغانستان کے مفرور سابقہ صدر اشرف غنی کے نائب نے یہ بھی کہا ہے کہ: کیونکہ مقتول ملا ہبت اللہ کے فرائض آئی ایس آئی انجام دے رہی ہے، فی الوقت اس طرح کی باڑ کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل متعدد افغانستانی سیاست دانوں کی جانب سے طالبان کے رہنما کی موت کے بارے میں افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

شریک یي کړئ!
[bws_google_captcha]

زیادہ ملاحظہ کی جانے والی خبریں

    منتخب خبریں

      تازہ ترین خبریں