یو این اے ایم اے کے مطابق طالبان کی جیلوں میں 17 ہزار افراد قید ہیں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این اے ایم اے) نے طالبان کی جیلوں میں 17,000 سے زیادہ قیدیوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے پاس خوراک اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے کافی وسائل نہیں ہیں۔
افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک نئی رپورٹ میں یو این اے ایم اے نے کہا ہے کہ طالبان کی جیل انتظامیہ نے 2022 کے وسط سے قیدیوں کی اوسط تعداد 10 ہزار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس وقت طالبان کے زیرانتظام جیلوں میں 17 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔