انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی طرف سے صوبہ ہرات میں پانی کے بیس ٹینکر بنائے ہیں جو دس ہزار سے زیادہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرتے ہیں۔
اس تنظیم کی افغانستان برانچ کا کہنا ہے کہ 79 فیصد افغان عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے کوآرڈینشن آفس برائے انسانی امور نے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان کے 34 میں سے 25 صوبوں کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے دس ممالک میں سے ایک افغانستان ہے۔