اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسان دوستانہ امداد "اوچا" نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019ء سے 2022ء کے درمیان افغانستان میں خاندانوں کا قرض اوسطاً 6 گنا بڑھ گیا ہے اور 114 ڈالر سے بڑھ کر 687 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اوچا نے مزید کہا کہ افغانستان میں خاندان زندگی کے سخت مراحل سے گزر رہے ہیں اور کھانے کی تلاش میں ہیں۔
اس دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم دوسری طرف نہیں دیکھ سکتے۔ ہمیں ان (افغان شہریوں) کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔