طالبان کی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ملک میں تقریبا 12 ہزار جرائم کے واقعات پیش آئے۔
بیان کے مطابق ان واقعات میں ملوث 16 ہزار افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے کہا کہ ملک بھر میں جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
طالبان کے بیان کے برعکس بعض رپورٹوں میں کہا جارہا ہے کہ رواں سال افغانستان میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے