آریانانیوز: کابل میں موجود یونیسکو کے حکام اور طالبان کے نمائندوں نے افغانستان میں خواندگی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر یونیسکو نے افغانستان کے مختلف صوبوں کے محکمہ تعلیم کے نمائندوں کے ساتھ کابل میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔اس ملاقات میں، یونیسکو آفس کابل کی سربراہ پیٹریشیا میک فلپس نے کہا:خواندگی کا عالمی دن ہمیں اس بات کی طرف متوجہ کراتا ہے کہ افغانستان میں لاکھوں افراد، خواتین اور مرد دونوں، خواندگی سے محروم ہیں۔
اگرچہ افغانستان میں بھی “خواندگی کا عالمی دن” منایا گیا ؛ جبکہ اس ملک میں ایک سال سے زائد عرصہ ہوا ہے کہ چھٹی جماعت اور اس سے اوپر کی لڑکیاں سکول نہیں جا سکی ہیں۔