حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 16 جولای , 2023 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں سرگرمیوں پر پابندیوں پر سویڈش کمیٹی کا ردعمل

افغانستان کے لئے سویڈن کی کمیٹی نے افغانستان کی حکمران جماعت کی طرف سے ملک میں تنظیم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ افغان حکمران جماعت کے فیصلے اور تنظیم پر اس کے اثرات کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔


کمیٹی نے مزید کہا کہ تنظیم ایک مستقل اور غیر جانبدار ادارہ ہے جس کا سویڈن کی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ تنظیم گذشتہ چالیس سالوں سے اسلام اور مقامی ثقافت کا احترام کرتے ہوئے افغانستان میں فعالیت کررہی ہے۔

کمیٹی نے قرآن مجید کی ہر طرح کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ افغان حکمران جماعت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے عقیدے کی توہین کی اجازت کے بعد جب تک سویڈش حکومت مسلمانوں سے معافی نہ مانگے، افغان حکمران جماعت ملک میں سویڈن کی تمام سرگرمیوں کو بند کردے گی۔

 

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں