حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 1 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں جنگ ختم؛ امریکی انخلا تاریخی لمحہ ہے: مجاہد

طالبان کے ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد نے کہا: افغانستان سے آخری امریکی فوجی کی روانگی ہمارے لیے اور ہر قوم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔


انہوں نے مزید کہا: افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی ہے اور ہمیں ملکی مسائل کے حل کی خاطر سب کی مدد کی ضرورت ہے۔

مجاہد نے کہا: ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستانی عوام کی معیشت، تعلیم، اور صحت سمیت تمام شعبوں میں امداد کریں۔

انہوں نے کہا: ہمیں اپنے ہم وطنوں یا کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ افغانستان میں اپوزیشن کا وجود ایک فطری عمل ہے، اور ہم اس وجود کا احترام کرتے ہیں۔

طالبان ترجمان نے مزید کہا: ہم کسی کو اپنے ملک میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چند گھنٹے قبل ہی امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں اپنی ۲۰ سالہ موجودگی کے خاتمے کی تصدیق کی تھی۔

پینٹاگون کے ترجمان جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا کہ امریکی افواج افغانستان سے نکل چکی ہیں اور اب انکا مشن ختم ہو چکا ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں