عالمی بینک نے اکتوبر 2023 میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ افغان جوانوں اور خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 14سے 24 سال کے درمیانی عمر کے جوانوں میں سے ایک تہائی فیصد بے روزگار ہے جبکہ اسی عمر کی جوان خواتین میں یہ شرح دوگنا زیادہ ہے۔
بینک نے مزید کہا ہے کہ شہروں میں غربت زیادہ ہے۔ گذشتہ دو سالوں کے دوران بے روزگاری کی شرح میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ دیہی علاقے آب و ہوا کی تبدیلی اور دیگر مشکلات سے دوچار ہیں۔