حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 24 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر یونیسیف کا انتباه

قندوز اور قندہار میں بچوں کی اموات کے حالیہ واقعات کے ردعمل میں، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے افغانستان میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قندہار کی مسجد فاطمیہ میں نمازیوں پر حملے میں دو بچوں کی ہلاکت نے، افغانستان میں بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے حوالے سے اس ادارے کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے مزید کہا ہے کہ بچوں کو تحفظ دیا جانا چاہیے اور انہیں تنازعات کی قیمت ادا نہیں کرنے دینی چاہیے۔

اسی اثناء میں قندھار میں شیعہ نمازیوں پر داعش کے حملے کے ساتھ ساتھ، اسی گروپ کے توسط سے گزشتہ ہفتے قندوز میں ایک مسجد پر ہونے والے حملے میں ۱۰۰ سے زائد نمازی ہلاک اور۲۴۰ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

داعش نے ان دو وحشیانہ واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

جبکہ اس سے قبل طالبان نے کہا تھا کہ افغانستان میں داعش کی کوئی جگہ نہیں ہے اور وہ ملکی سلامتی میں خلل نہیں ڈال سکتے۔

 

 

شریک یي کړئ!
[bws_google_captcha]

زیادہ ملاحظہ کی جانے والی خبریں

    منتخب خبریں

      تازہ ترین خبریں