حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 20 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں انسانی صورت حال آئے دن ابتر ہوتی جا رہی ہے: رمیز الکباروف

آریانانیوز: افغانستان میں اقوام متحدہ کی انسانی امداد (UNAMA) کے نائب سیاسی نمائندے اور کوآرڈینیٹر رمیز الکباروف نے اخباری نمائندوں کےساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کی وجہ سے افغان عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ افغانستان ایک غریب ملک ہے اور اس ملک میں انسانی حالت روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے۔


یوناما کے نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام کئی سالوں سے جنگ اور تنازعات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے لوگوں کے پاس کوئی بچت نہیں ہے، بینکوں کی صورت حال اچھی نہیں ہے اور پچھلے چار سالوں کے دوران دو سال کی مسلسل خشک سالی کے سبب لوگ اپنے جسم کے اعضاء اور اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔اس وقت تقریباً 2 کروڑ افغان شہریوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے؛ جبکہ غربت کا شکار لوگوں کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں