انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے رواں سال کے آغاز سے ستمبر تک افغانستان میں 2,482 افراد کو روزگار فراہم کیا ہے۔
اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں ادارے نے کہا کہ اس نے اس عرصے کے دوران مزید 2,067 افراد کے روزگار کی حمایت کی ہے۔ بیان کے مطابق ادارے کی جانب سے انٹرن شپ میں مزید 2 ہزار 226 افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔ گزشتہ نو ماہ کے دوران بین الاقوامی تنظیم نے 238 افغانوں کے کاروبار وں میں بھی مدد کی ہے جن میں سے 128 مرد اور باقی خواتین ہیں۔