امریکی کانگریس کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ مائیکل مک کال نے دوبارہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے مسلح افواج کا انخلا کرنے کے بعد امریکی اخلاقی امیج بری طرح متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء کے نتائج اور نقصانات کے بارے میں سفارتی اور دفاعی ماہرین کے مشوروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے آج یہ بحران پیش آیا ہے۔
امریکی حکام نے ہمیشہ افغانستان سے انخلاء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مسلح افواج کے جلد انخلاء کے بارے میں تحقیقات کی جائے۔