حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 5 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستانی فوج کی ۷۰۰ سے زیادہ بکتر بند گاڑیاں طالبان کے ہاتھوں لگ گئیں

حالیہ مہینوں میں ۷۰۰ سے زیادہ ٹرک، بکتر بند گاڑیاں سمیت عسکری سازوسامان طالبانی افواج نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔


ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حالیہ مہینوں میں طالبانی افواج نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کی ہے اور اس کے نتیجے میں کچھ صوبوں اور اسٹریٹجک علاقوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس کامیابی کی مدد سے انہوں نے تقریبا ۷۰۰ ٹرک اور بکتر بند گاڑیاں اور کچھ فوجی سازوسامان بھی ضبط کرلیا ہے۔

بعض خبر ذرائع کے مطابق، افغانستان کے کچھ علاقوں میں طالبان کی پیش قدمی اور مقامی فورسز کا اسلحہ ضبط کرنے کے بعد طالبان نے مقامی افواج کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا ہے۔

افغانستانی عہدیداروں کے مطابق غیر ملکی افواج نے اپنا کچھ عسکری سازوسامان اور اپنے ہتھیار جن میں ٹینک، اسلحہ، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر فوجی سامان شامل ہے، انخلا سے قبل افغانستانی فوج کے حوالے کردیئے تھے۔ حالیہ ہفتوں میں ان میں سے کچھ سازوسامان طالبان افواج کے قبضے میں آچکا ہے۔

مقامی افغانستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران طالبان نے ۷۱۵ سے زیادہ ہتھیار قبضے میں لے لئے ہیں جن میں دونوں معمولی اور بھاری اسلحہ شامل ہے۔ ان میں سے بیشتر اسلحہ غیر ملکی افواج افغانستان میں چھوڑ گئے تھے۔

بہت سے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان افواج کی پیش قدمی اور دوبارہ اقتدار حاصل کرنے سے ملک میں خانہ جنگی کا امکان دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں